(II)امریکہ چین تنازع اور پاکستانی مفاد

پاکستان چین تعلقات اور امریکہ چین مخاصمت کے خطے پر اثرات
اگر پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو دیکھا جائے تو امریکہ اس تعلق کو مستقبل کے ایک ایسے بلاک کی صورت میں دیکھتا ہے جو خطے میں امریکی مفادات کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔ اگر ہم ماضی پر نظر دوڑائیں تو یورپی یونین کی تشکیل میں جن دو ممالک نے اہم ترین کردار ادا کیا تھا وہ برطانیہ اور فرانس تھے جنہوں نے چار مارچ انیس سو سنتالیس کو ٹریٹی آف ڈنکریک سائن کیا جس نے مستقبل میں چل کر یورپی یونین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا، امریکہ سمجھتا ہے کہ پاکستان اور چین، روس اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا میں یورپی یونین کی طرح کا ایک بلاک بنانا چاہتے تھے جس کے کچھ اشارے گزشتہ کچھ عرصے میں ہونے والی واقعات اور اس کے بعد چین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے کی امریکہ یا یورپ کے حوالے سے مرتب کی گئی پالیسیاں بھی ہیں۔ چین کا بلٹ اینڈ روڈ (بی آر آئی) کو ابتدائی طور پر امریکہ کی جانب سے کوئی خاص مذاہمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ ابتدائی طورپر جس وقت پاکستان کو اس پراجیکٹ کا حصہ بنایا گیا تو امریکہ نے اسے پاکستان کی معاشی بہتری کے ایک پراجیکٹ کے طور پر دیکھا  مزید پڑھیں۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here