ایران سعودی عرب معاہدہ: علاقائی سلامتی کا مستقبل

تقریبا ایک صدی سے جاری ایران سعودی عرب تنازعے میں ایک اہم بریک تھرو ہوا ہے دونوں ممالک کے درمیان انیس سو بیس سے شروع ہونے والی کشیدگی نے اس وقت ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب بیجنگ میں ہونے والے پانچ روز سے جاری مذاکرات کے دوران سعودی عرب اورایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور دو ماہ کے اندراپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق ہو گیا۔ ایران کی جانب سے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی اور سعودی قومی سلامتی کے مشیر مصعب بن محمد الایبان اور چین کے سب سے سینئر سفارت کار وانگ یی نے تصاویرشیئرکیں۔ معاہدے میں ”ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ریاستوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے“ کا اعادہ کرتے ہوئے مذاکرات کی کامیابی کے لئے چین، عراق اور سلطنت عمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب دو ہزار سولہ میں شیعہ عالم دین نمر النمر کو سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد ایران میں مظاہرین نے تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانے پر حملہ کیا اور دونوں ممالک نے نہ صرف سفارت کاروں کو واپس بلایا بلکہ سفارت خانے بھی بند کر دیئے۔ مزید پڑھیے۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here